آل پاکستان انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2021ـ22

بہاول پور( )اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورکی ٹیبل ٹینس مینز ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریٹویونیورسٹی سکھر میں آل پاکستان انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2021ـ22 کا فائنل میچ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کے خلاف کھیلا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور انجینئر جاوید علی میمن انچارج ڈائریکٹر سپورٹس ڈویژن ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے رنر اپ ٹرافی دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کھلاڑیوں نے کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سر ٹیفکیٹ بھی حاصل کیے جن پر وزیراعظم پاکستان کے دستخط تھے۔اس کامیابی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔