ارکن کسی بھی سیاسی جماعت کاسرمایہ ہوتے ہیں، جواد لودھی جیسے مخلص دوست کامیابی کی منزل کا نشان ہوتے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری

بہاول پور( )کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کاسرمایہ ہوتے ہیں، جواد لودھی جیسے مخلص دوست کامیابی کی منزل کا نشان ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر وایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے جواد لودھی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ نو منتخب ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ریحان بن جاوید،سنئیر نائب صدر طاہر جانباز ، سٹی صدر قیوم اعظم خان اور شیخ مسعود بھی ان کے ہمراہ تھے۔تمام ساتھیوں نیکنٹونمنٹ الیکشن میں ڈٹ کے ساتھ کھڑا رہنے اور پی ٹی آئی کے امیدوار ان کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر جواد لودھی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جود لودھی نے کہا کہ پی ٹی آئی میرے لہو میں شامل ہے عمران خاں ، سمیع اللہ چوہدری اور دیگر عہدیداران میرے لئے قابل احترام ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کے لئے اپنا تن من دھن قربان کردینا اعزاز سمجھتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ پارٹی، عہدیداران وکارکنان کی یکجہتی و کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔