اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فال ایڈمیشن 2021کی بڑی داخلہ مہم جاری ہے۔ امسال بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے کیمپسز میں بیچلرز کے 118َِِ ، ایم فل میں 61اور پی ایچ ڈی میں55مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر

بہاول پور( )بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فال ایڈمیشن 2021کی بڑی داخلہ مہم جاری ہے۔ امسال بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے کیمپسز میں بیچلرز کے 118َِِ ، ایم فل میں 61اور پی ایچ ڈی میں55مارننگ اور ایوننگ پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر گزشتہ سال کی طرح عباسیہ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے زیر اہتمام مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔کووڈ 19وباء کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈویژن بہاول پور کے دور افتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات اور والدین کی سہولت کے لیے خان پور ، لیاقت پور، احمد پور ایسٹ، ہارون آباد ، صادق آباد ، رحیم یار خان ، ظاہر پیر، راجن پور، منچن آباد، فورٹ عباس، چشتیاں اور لودھراں میں خصوصی داخلہ سہولت مراکز قائم کر دئیے گئے ہیںجہاں پر داخلوں سے متعلق معلومات اور رہنمائی ، کیریئر کونسلنگ اور آن لائن اپلائی کرنے سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ڈویژن بھر کے ملحقہ کالجز میں طلباء وطالبات کے لیے خصوصی سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میںگزشتہ سال بہترین آن لائن داخلہ پورٹل اور مرکزی ایڈمیشن سیل کے قیام کے نتیجے میں فال اور سپرنگ داخلوں کے لیے قریباً 90ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اور 22ہزار طلباء وطالبات داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر بہاول پور کے نواحی قصبوں کے لیے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا گیا اور ٹرانسپورٹ فلیٹ میں13نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا اور 20نئی بسوں کی خریدای کی جا رہی ہیں۔ تمام کیمپسز میں میڈیکل کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا اور 3نئی ایمبولینسیں فراہم کی گئیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی پہلی ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی بن گئی۔ سکالرشپس کی مد میں وزیر اعظم احساس سکالرشپ ، ایچ ای سی نیڈ بیسڈ، پیف، برٹش سکالرشپ اور پاکستان بیت المال وظائف کے تحت 70کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کھیلوں کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوا ، سپورٹس کمپلکس کو اَپ گریڈ کیا گیا اور جدید سہولیات سے آراستہ جمنیزیم قائم کیا گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی اُن چند جامعات میں شامل ہے جہاں کووڈ 19بحران سے طلباء کا تعلیمی نقصان نہیں ہونے دیا اور آن لائن کلاسز کا بروقت اجرا ء کر کے سمسٹر مکمل کر لیا گیا اور اب آئندہ سمسٹر کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔