الیکشن کمیشن کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے پولنگ جاری ڈی پی او نے مختلف پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کیا

بہاول پور( )الیکشن کمیشن کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کیلئے پولنگ جاری ڈی پی او نے مختلف پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کیا ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیں، ترجمان پولیس 5 وارڈز میں 18 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،جہاں پر مرد و خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں سیکورٹی کیلئے 5 سیکٹرز اور 15 سب سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے1000 کے قریب پولیس افسران واہلکاران ڈیوٹی پر مامور امن و امان میں خلل پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔