اے ایس ایف کوئٹہ ایئر پورٹ کے پہلے شہید حوالدار بنیامین جان مسیح شہید کو 15 سال گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔

بہاول پور( ) اے ایس ایف کوئٹہ ایئر پورٹ کے پہلے شہید حوالدار بنیامین جان مسیح شہید کو 15 سال گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب مینارٹی ونگ پیٹر جان مٹو اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری انور جی نے اے ایس ایف کے حوالدار بنیامین جان کے گھر ان کے بڑے بھائی اسٹیفین جان سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یاد رے حوالدار بنیامین جان کوئٹہ ایئر پورٹ پر 6 ستمبر 2006 کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ایئر پورٹ پر حملہ کردیا ڈیوٹی پر تعینات حوالدار بنیامین جان نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر کے شہادت پائی اور بھاولپور کے مسیحی قبرستان میں گارڈ آف آنر کے ساتھ سپردخاک کیا۔اے ایس ایف کوئٹہ ایئرپورٹ کا پہلا شہید ہونے کا رتبہ بھی پایا مگر 15 سال گزرنے کء باوجود انہیں شہید ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔ آخر 15 سال گزرنے کے باوجود آج تک کسی بھی فورسیسز کے افسران کے کان پر جوں تک کیوں نہیں رینگی –