بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ناٹک رچانا پڑا اس کا کریڈٹ بھی پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے ملک شاہ محمد چنڑ

بہاول پور( )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کامیاب عوامی مارچ کی بدولت کٹھ پتلی وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ناٹک رچانا پڑا اس کا کریڈٹ بھی پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے جس نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم کو ناممکن یوٹرن لینے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کامیاب عوامی مارچ کی بدولت عوام کے گھبراہٹ کے دن ختم اور کٹھ پتلی وزیراعظم کے گھبرانے کے دن شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ” عوامی مارچ” پی ٹی آئی راج کے خاتمہ اور حقیقی جمہوری حکومت کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ ذی شعور قوم جان چکی ہے کہ عملی طور پر بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ عوام کے سنگ بڑی دلیری و بہادری سے سڑکوں پر لڑ رہے ہیں lور اب پوری قوم کی نظریں بھی بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں اور وہی عوامی امیدوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں۔