بزم یاران طریقت بہاول پورکے زیراہتمام محفل معراج مصطفی کاجامع مسجد المجیدمحمدیہ کالونی میں انعقاد

بہاول پور( )بزم یاران طریقت بہاول پورکے زیراہتمام محفل معراج مصطفی کاجامع مسجد المجیدمحمدیہ کالونی میں انعقاد’ ‘ضلعی ناظم اعلی جمعیت علماء پاکستان بہاول پور پیرذوالفقاراحمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ معراج عقل انسانی کودنگ کردینے والاہے سفرمعراج اہل ایمان کے لئے نبی پاک کی اولیت کی واضح دلیل ہے معراج کی رات اللہ تعالی نے نبی پاک کواپنے پاس بلاکر قرب خاص بخشا اورنمازجیساعظیم تحفہ عطافرمایا نمازکی پابندی بندہ مومن کورب کے قریب کردیتی ہے مولاناقاری محمدہاشم رضا قادری نے کہاکہ سرکاردوعالم کی فرش سے عرش تک رسائی اللہ تعالی کے محب اور آپ کے محبوب ہونے کی خاص نشانی ہے علامہ حافظ عبدالرحمان نقشبندی نے بھی خطاب کیا تقریب میںپیرزادہ صلاح الدین حسن’ شیخ ندیم طاہر ‘حاجی محمداقبال’ ڈاکٹرمحمدسلیم ‘چوہدری محمدجمیل ‘ اقبال انوراعوان ‘محمدخالد ہادی ‘حافظ راشد’حافظ عبدالرحمان’ صیام احمد’ برھان علی زاہدمجیدحافظ عبدالمجید چوہدری اکرم محبوبی چوہدری اختر سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی