بلاول بھٹو کے عوامی مارچ نے عوام میں استحصالی ٹولہ کے خلاف جوش اور جزبہ پیدا کردیا ہے رخسانہ خان

بہاول پور( ) بلاول بھٹو کے عوامی مارچ نے عوام میں استحصالی ٹولہ کے خلاف جوش اور جزبہ پیدا کردیا ہے،ایک طرف عوام پر امید ہیں کہ بھٹو شہید کا سیاسی وارث قومی مسائل حل کرے تو سرکار کو اپنے اقتدار کا سورج بھی ڈوبتا بظر آرہا ہے، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما رخسانہ خان نے بلاول بھٹوزرداری کی بہاول پورآمد پراپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدے کرنے والے لوٹوں کو عوام ڈھونڈتی پررہی ہے،جنہوں نے ساڑھے 3 سالوں میں بہاولپور اور وسیب کے علاقے کو پسماندگی اور تنزلی میں پھینک دیا ہے،ٹوٹی سڑکیں،گندی نالیاں،گٹر،علاج معالجہ کی ناکافی سہولیات،بے روزگاری نے وسیب کو محرومیاں میں مبتلا کیا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی برسراقتدار آکر عوامی مشکلات کا خاتمہ کر کے عوام کو ترقی اور خوشحالی دے گی