بہاول پور پریس کلب(رجسٹرڈ) کا ہنگامی اجلاس

بہاول پور( ) بہاول پور پریس کلب(رجسٹرڈ) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ہمایوں گلزار منعقد ہوا ۔اجلاس میں گزشتہ روز پریس کلب کے معزز ممبر و سابق فنانس سیکرٹری رپورٹر\ اینکر پرسن اطہر محمود لاشاری کے ساتھ ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر یونس وڑائچ کی نازیبا زبان اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مزمت کی گئی ۔اجلاس میں عہدیداران و ممبران پریس کلب اور یونینز کے ذمہ داران کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اطہر محمود لاشاری جو ایک پڑھے لکھے اور ایک فعال صحافی ہے اور عرصہ دراز سے محکمہ صحت کی رپورٹنگ کر رہے ہیں ایک نیوز کے سلسلے میں جب وہ ایم ایس آفس موقف لینے گئے تو ایم ایس نے بجائے موقف دینے کے ان کے ساتھ انتہائی لغواور نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے ان کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ۔پریس کلب کے فورم سے سیکرٹری صحت پنجاب کو دی گئی درخواست میںکہا گیا کہ کسی بھی ادارے کے حوالے سے خبر چلانے سے پہلے ادارے کے ترجمان یا سربراہ کا موقف لینا ایک رپورٹر کی اولین ذمہ داری ہے،موقف دینا یا دینا ادارے کی صوابدید ہے،لیکن موقف کے جواب میں ایسا دھمکی آمیز رویہ ایکادارے کے سربراہ کو بالکل زیب نہیں دیتا جس پر ممبران پریس کلب میں انتہائی غم و غصہ کا اؤظہار کیا گیا اور ساتھ ہی سیکرٹری صحت پنجاب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر یونس وڑائچ کو عہدے سے برطرف کیا جائے اور محکمانہ انکوائری کی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔