بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22 کے الیکشن شیڈول

بہاول پور( ) بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22 کے الیکشن شیڈول کے مطابق مورخہ 15ستمبر 2021 کو چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی ۔ مقررہ تاریخ تک کارپوریٹ کلاس سے جن امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے ان میںکارپوریٹ کلاس سے حافظ محمد ارشداور صاحبزادہ محمد سجاد قاسم جبکہ ایسو سی ایٹ کلاس سے محمد وقاص افضل ، حافظ محمد ذیشان ارشداورحنیف احمد شا مل ہیں ۔ ان امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد کارپوریٹ کلاس اور ایسو سی ایٹ کلاس کے تمام امیدواران چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی برائے سال 2021-23کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ چیمبر کے الیکشن کمیشن نے درج بالا امیدواران کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ۔جو امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ان میں کارپوریٹ کلاس سے عثمان مقبول راجپوت، محمد نبیل شاکر، آصف عباس، عدیل خالد، مرید احمد نعیم اور منصور اقبال قریشی جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے حافظ محمد یونس، محمد ارشد، شیخ محمد خرم اظہار، محمد جواد بندیشہ، سید مذمل حسین اور ملک محمد علیمشامل ہیں جبکہ محمد حبیب ماجدچیمبر میں خالی ہونے والی نشست پر ایک سال کے لیے ایگزیکٹو رکن منتخب ہوئے ہیں۔خواتین کے لیے مخصوص نشست پر محترمہ شہلا احسان بلا مقابلہ ایگزیکٹو رکن منتخب ہوئی ہیں ۔چیمبرکے الیکشن شیڈول کے مطابق چیمبر کے اعلیٰ عہدیداران کے کاغذات نامزدگی 22ستمبر 2021کو وصول کیے جائیں گے۔