جامعہ اسلامیہ کی اڑھائی ماہ کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے ویڈیوآرکائیو

بہاول پور( ) جامعہ اسلامیہ کی اڑھائی ماہ کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے ویڈیوآرکائیو’ جامعہ اسلامیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونٹی براڈکاسٹ RTY & FILM کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے مدثر مقبول ،حافظ حمزہ سعیداور انجینئر اسامہ شہزاد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ رضاکارانہ طور پر جامعہ اسلامیہ میں گذشتہ30 مہینوں میں ہونے والی تعمیرو ترقی،نئے اساتذہ کی تقرریوں ، ملازمین کی رکی ہوئی ترقیوں ، طلبا اور اساتذہ کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تناسب میں بہتری کے اقدامات ،ڈائریکٹوریٹس اور مختلف سوسائٹیوں کے قیام سے ماحول اور صلاحیتوں میں بہتری کے اثرات کے حوالہ سے کئی اقساط پر مشتمل ایک ویڈیو آرکائیو تیار کی ہے۔یہ ویڈیو آرکائیو محققین کیلئے بہت کارآمد ہوگی ۔اس ویڈیوآرکائیو سیریز کی افتتاحی تقریب آج (3 مارچ ،بروز جمعرات) ایمفی تھیٹر بغدادالجدید کیمپس میں ہوگی ۔ تقریب کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کریں گے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض مدثر مقبول اور حافظ حمزہ سعید اپنی ٹیم کے ساتھ کریں گے۔