جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پربہاول پور چڑیا گھر بہاول پور میں تقریب کا اہتمام

بہاول پور( )جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر جنگلی حیات کی بقاء و تحفظ اور دنیا بھر میں پائی جانے والی جنگلی حیات کے متعلق عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے بہاول پور چڑیا گھر بہاول پور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلرچولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان اورمہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رائے زاہد علی تھے۔تقریب میںڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسزڈاکٹر عبد الغفار، چیئرمین زوالوجی ڈیپارٹمنٹ سید منصور علی شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی ڈاکٹر زاہد فاروق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر عدنان احمد قاضی، ڈاکٹر عرفان بابو، ڈاکٹر سنتوش کمار، کیوریٹربہاول پور چڑیا گھرسخی محمد جوئیہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاول پور میاں محمد ابرار،چڑیا گھر بہاول پور کا سٹاف اورآرمی پبلک سکول بہاول پور کے طلبہ اور اساتذہ کرام سمیت سیاحوں اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر بہاول پور چڑیا گھر کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیااور حنوط شدہ جنگلی حیات اور پرندوں کی نمائش بھی کی گئی اورنایاب جنگلی حیات کی نسلوں کے متعلق ان پر پیغامات بھی لکھے گئے۔ تقریب کے مہمان اعزازڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رائے زاہد علی نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنگلی حیات کے عالمی دن کے اس سال کے تھیم(ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لئے کلیدی جنگلی حیات کا تحفظ)کے حوالہ سے محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کی کالے ہرن کی افزائش نسل و تحفظ کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔تقریب میں آرمی پبلک سکول بہاول پور کے طلبہ کے مابین وائلڈ لائف ٹالکس اور پوسٹر پینٹنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا گیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے آرمی پبلک سکول بہاول پور سے مسٹر جہانزیب نے بھی خطاب کیا اور جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں جنگلی حیات کے متعلق عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لئے بہاول پور چڑیا گھر میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔