حکومتی اقدامات کی روشنی میں سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ان بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں فتح یاب کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن بہاولپور کی پرنسپل نورین مختار

بہاول پور ( )حکومتی اقدامات کی روشنی میں سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ان بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں فتح یاب کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن بہاولپور کی پرنسپل نورین مختار نے اساتذہ ، والدین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام خصوصی بچوں کے لیے سنہری موقع ہے کہ کالج ہذا میں داخلوں کا سلسلہ ماہ رواں سے شروع ہو رہاہے جو اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج ہذا میں تعلیم ، رہائش ، خوراک ، کتب ، سفری سہولیات(کالج بس) و دیگر سہولیات بغیر فیس اور بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہر نفسیات اور تجربہ کار اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ کالج نے ہمیشہ ملک و قوم کو اعلیٰ تربیت یافتہ خصوصی افراد مہیا کیے ہیںجو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیںکالج میں داخلہ خصوصی افراد کے مستقبل میں کامیابی کا ضامن ہے والدین اس موقع سے بھرپور اٹھا تے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔