حکومتی وزراءکی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کا معاملہ مسلم لیگ(ن) مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراد

لاہور (سٹاف رپورٹر)حکومتی وزراءکی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کا معاملہ

مسلم لیگ(ن) مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔متن کے مطابق یہ ایوان وفاقی وزراءکی جانب سے الیکشن کمیشن کو جلانے اور مبینہ نوٹ لینے جیسے بیہودہ الزامات کی شدید مذمت ہے۔وفاقی وزراءایک سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔فواد چوہدری،بابر اعوان،شبلی فراز اور اعظم سواتی نے وزیراعظم کی ایماءپر الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کیا۔اس سے قبل شہزاد اکبر،فروغ نسیم اور فردوس عاشق جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سیٹھ وقار کو بھی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی ہر سطح پر اخلاقی و قانونی حمایت جاری رکھیں گے