دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (ستلج نیوز)
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:
دریا:
سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 127300کیوسک اور اخرج 150000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد18200 کیوسک اور اخراج18200کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد15900کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد47900کیوسک اور اخراج 13000کیوسک۔
بیراج:
جناح: آمد187300کیوسک اور اخراج 180300کیوسک،چشمہ: آمد195900کیوسک اوراخراج 164000کیوسک، تونسہ: آمد159300 کیوسک اور اخراج139500 کیوسک، پنجند: آمد10300کیوسک، اور اخراج Nil کیوسک،گدو: آمد 132900کیوسک اور اخراج 101600کیوسک، سکھر: آمد75100کیوسک اور اخراج 24400 کیوسککوٹری:آمد32200کیوسک اور اخراج 2700کیوسک۔
ریزروائرز: تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1531.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.845 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1192.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.863 ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سط646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے