دنیا بھر کی طرح بہاول پور میں بھی عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جاے گا

بہاول پور( )دنیا بھر کی طرح بہاول پور میں بھی عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جاے گا اس حوالے سے مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی نمایندہ وفود کی جامع مسجد عابدیہ میں علمائے کرام مشائخ عظام اور عاشقان رسول سے ملاقات کی انہیں ماہ ربیع الاول کی آمد اسکے تمام پروگراموں اور 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامات کے حوالے سے بھرپور شرکت کی دعوت دی اس وفد میں مخدوم سجاد عثمانی ،مفتی جاوید مصطفی سعیدی ،مولانا عبدالرازق شائق ،سید اقدس حسن شاہ،قاری ہاشم ، محمد مدنی شائق ،حسن محمد، قاری محمد قاسم ،قاری محمد حسن، قاری عبد الرشید ،صوفی محمد علی،رانااعجاز شامل تھے اس موقع پر مقررین نے کہا تمام عالم اسلام ربیع الاول کے مبارک مقدس ماہ کو عقیدیت و احترام مذہبی جوش وجذبے سے مناتا ہے بہاول پور میں بھی مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس اور مرکزی عید گاہ میں میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے