ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی تھانہ مسافر خانہ کی فارمل انسپکشن

بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی تھانہ مسافر خانہ کی فارمل انسپکشن۔تفصیل کیمطابق آر پی او محمد زبیر دریشک نے انسپکشن کے دوران تھانہ کے ریکارڈ ، صفائی ستھرائی اور کرائم کو چیک کیا، حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی۔ایس ڈی پی او نے تھانہ کے ریکارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آر پی او نے تھانہ کی حوالات میں نصب کئے گئے کیمرہ جات کو بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ حوالات کو بذریعہ کیمرہ24گھنٹے مانیٹرکیا جائے۔تھانہ کے رجسٹرڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا سب سے اہمیت کا حامل ہے اس کے ساتھ ساتھ آن لائن ریکارڈ کو بھی اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔آنے والے سائلین کے ساتھ مکمل تعاون کریں،معزز شہریوں کو ناجائز حراست میں رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں اگر کوئی اہلکار اس معاملہ میں قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔بیٹ نظام کو موثر بنائیں اور گشت کے نظام کوموثربنائیں۔ اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروای کرتے ہوئے انہیں فوراً گرفتار کریں۔ سابقہ ریکارڈی اشخاص کی مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔چوری، ڈکیتی ، رہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال برآمدکریں تاکہ متاثرین کی دادرسی کی جا سکے۔تھانہ کے ائریا میں مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کو جاری شدہ سیکیورٹی آرڈر کے تحت فول پروف بنا یا جائے۔آر پی او نے تھانہ میں موجود فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا ،وہاں کام کرنے والے عملہ کو ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک پر آنے والی عوام کی شکایات کا فوری اندراج کریں۔آخر میں آر پی او نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاران سے ان کے مسائل پوچھے اور ہدایت کی کہ اپنا کا م محنت اور ایمانداری سے کریں آپکے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔