سائبر سکائوٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی اور سلیکٹ ہونے والے سائبر سکائوٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی

بہاول پور( ) سائبر سکائوٹس کی ٹریننگ اختتام کو پہنچی اور سلیکٹ ہونے والے سائبر سکائوٹس کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکائوٹس کی آن لائن ٹریننگ کروائی گئی جس میں ملک بھر سے سرکاری و نجی اداروں اورطلباء و طالبات پر مشتمل 180 اراکین کو سوشل میڈیا اکائونٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے ، سائبر قوانین، سٹریس کائونسلنگ اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی ۔ سات روزہ ٹریننگ میں سائبر ایکسپرٹس محمد اسد الرحمن اور مبشر سرگانہ نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق ٹریننگ دی۔سائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن نے سائبر کرائمز کی اقسام اور معاشرے میں ہونے والے سائبر کرائمز پر روشنی ڈالی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق نے خواتین کو پیش آنے والے سائبر کرائمزاور سائبر کرائمز کو رپورٹ کرنے کا طریقہ بتایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے سائبر قوانین کے متعلق سائبر سکائوٹس کو ٹریننگ دی، ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی سٹریس کائونسلنگ کے متعلق اور سکائوٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے سٹریس کائونسلنگ ڈیسک کے متعلق بتایا۔ اس موقع پرسائبر کرائم اینالسٹ ایف آئی اے سید نجیب الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذونی اشفاق،سائبر ایکسپرٹ مبشر سرگانہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر سہیل انجم نے کہا کہ سائبر قوانین کے متعلق ہر خاص و عام کو علم ہونا ضروری ہے تا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے کی صورت میں مجرم کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جا سکے۔سائبر ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکائوٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں گے۔ ایسوسی ایٹ لیکچرارسائیکالوجی ڈپارٹمنٹ آئی یو بی اریحہ خان درانی نے سائبر سکائوٹس کو سٹریس کائونسلنگ کی ٹریننگ دی تا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھ سکیں اور سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی بہتر طریقے سے کائونسلنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دبائو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں ۔ سکائوٹس کوآرڈینیٹر عائشہ رزاق نے کہا کہ سٹریس کائونسلنگ ڈیسک کا مقصد سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کاذہنی دبائو کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اورہزاروںشرکاء میں سے منتخب ہونے والے سائبر سکائوٹس سے آئین کی وفاداری کا حلف لیا گیا۔