سرائیکی وسیب اور سندھ کی تہذیب و ثقافت کا صدیوں سے رشتہ ھے جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ھے حافظ حسین احمد مدنی

بہاول پور ) سرائیکی وسیب اور سندھ کی تہذیب و ثقافت کا صدیوں سے رشتہ ھے جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ھے۔ باھمی ثقافتی اور فکری سرگرمیوں سے اس خطہ کے عوام کو قریب لایا جا سکتا ھے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی کونسل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب، حافظ حسین احمد مدنی نے لانگ مارچ ٹرک پر وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ثقافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر حکومت سندھ کی سر گرمیاں وقت کی ضرورت ھیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب اور وادء سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔ سید مراد علی شاہ نے حسین احمد مدنی کو دعوت دی اور طے پایا کہ اس سلسلے میں محکمہ ثقافت حکومتِ سندھ کے اشتراک سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔