سپورٹ گرو پ کے زیراہتمام امن مکالمہ کاانعقاد

بہاول پور( ) سپورٹ گرو پ کے زیراہتمام امن مکالمہ کاانعقاد’ زندگی کے مختلف شعبوں تعلیم،سیاست، مذھب، سماجی خدمت اور قانون سے تعلق رکھنے والی شخصیات،ضلعی انتظا میہ کے نمائندوں اور علاقے کے افراد نے شرکت کی۔ اور مکالمے کے پینل میں میڈم زاہدہ ،پروفیسر آفتاب ، مفتی عون محمدسعیدی،مولانا عبدالاحد،اور نورالامین نے شرکت کی- بھاولپور سپورٹ گروپ کے ممبر اور عوامی نما ئندے عدیل اسلم نے امن مکالمے کے بنیادی مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اس طرح کی مثبت سرگرمیا ں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں جن میں معاشرے کے تمام افراد خاص طور پرمقامی با اثر شخصیا ت کو بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب کی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے رویوں اورتعصبات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ امن کے فروغ سے متعلق یہ مکالمہ گروپ ورک اور دیگر عملی مشقوں پر مشتمل تھا جس میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اور امن کے فروغ کے حوالے سے خواتین کے سماجی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا- تمام شرکا نے معاشرتی امن کے فروغ کے لیے بہاول پور سپورٹ گروپ کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔ اور پینل میں موجود شخصیات نے امن سے متعلق سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے-
پروگرام کے آخر میں پاکستان لائنز یوتھ کونسل کی مینجر میڈم فروا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پورسپورٹ گروپ کا بنیادی مقصد بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا اور تمام مکاتب فکر کے نظریات کا احترام یقینی بنانا ہے تاکہ معاشرے میں امن کی فضا قائم ہو سکے