عوامی مارچ تمہیں معاف نہیں کرے گا،عوامی سمندر تمہارے احتساب کے لئے ہے،محمد سلیم بھٹی

بہاول پور( )غاصبو تم بھاگ نہیں سکتے،عوامی مارچ تمہیں معاف نہیں کرے گا،عوامی سمندر تمہارے احتساب کے لئے ہے،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے عوامی مارچ کے تیسرے دن کی کامیابی کے حوالہ سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم استحصالی ٹولہ کی نانصافی کے خلاف مارچ کررہے ہیں ہمارا مارچ عوامی حاکمیت کے نفاذ کے لئے ہے ہم مارچ باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے کررہے ہیں، ہم عوامی مارچ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کررہے ہیں،بھٹو کے جیالے لوٹ کھسوٹ کے نظام کے خاتمہ کے لئے سڑکوں پر آئے ہیں،سندھ کے عوام نے جو پزیرائی بھٹو شہید کے سیاسی وارث کو دی ہے جنوبی پنجاب کے باسی اسی محبت اور جوش و جذبے کے ساتھ بلاول بھٹو کا پنجاب کی دھرتی پر فقیدالمثال استقبال کریں گے، سلیم بھٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو جس حق حاکمیت کے لئے کوکین سرکار کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں اس کا مقصد اس ملک میں ایک آذادانہ،خود مختارانہ اور شفاف الیکشن کے نتیجے میں سلیکٹڈ کی بجائے الیکٹڈ نمائندوں پر مشتمل اسمبلی اور سرکار ہے، ہماری جدوجہد سلیکٹڈ کی بجائے الیکٹڈ نمائندوں پر مشتمل اسمبلی اور سرکار ہے، ہماری جدوجہد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے ہے۔پاکستان کے قومی اداروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے آئینی حدود میں رہ کر پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین جمہوریت پر مبنی ہے، کوکینی سرکار کی گھبراہٹ شروع ہوگئی ہے اسی گھبراہٹ میں وہ صبح قیمتیں بڑھاکر شام کو قیمت کم کرنے کی خوشخبری دینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں لیکن باشعور عوام ان کی ایسی بیوقوفانہ بھونڈی حرکتوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں، عوام نیازی سرکار کو گھر بھیج کر رہے گی۔