فخرالرحمان اظہر مرکزی جنرل سیکریٹری اپیکا پاکستان نے محکمہ تعلیم آفس میں سالگرہ کاکیک کاٹا

بہاول پور(ستلج نیوز)سالگرہ کی تقریب کاانعقاد’ فخرالرحمان اظہر مرکزی جنرل سیکریٹری اپیکا پاکستان نے گذشتہ روز محکمہ تعلیم آفس میں سالگرہ کاکیک کاٹا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن خواجہ عبدالخالق ‘سکول بہاول پور ڈویژن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسری سردار زاہد نذیر’چیرمین اپیکا ایجوکیشن بہاول پورحاجی محمداصغربھی موجودتھے اس موقع پر فخرالرحمان اظہر نے تمام دوستوں کاتقریب میں شرکت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ تین شعبان حضرت امام حسین کی یوم ولادت ہے اوراسی دن میری سالگرہ بھی ہے اوراسی وجہ سے اس عظیم اورپاک ہستی کے صدقہ مجھے اللہ تعالی نے بے شمارکامیابیوں سے سرفراز فرمایاہے