فریدگیٹ کا اندرونی حصہ خاصہ کشادہ ہے لیکن تجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے بعض اوقات شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہ

بہاول پور( ) فریدگیٹ کا اندرونی حصہ خاصہ کشادہ ہے لیکن تجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے بعض اوقات شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھ کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف کناروں پربھی قبضہ جمارکھاہے جب کارپوریشن کاعملہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آتاہے توفوری طورپر تجاوزات ہٹادی جاتی ہے اورکئی ریڑھیوں والے کارپوریشن کے عملہ کے قابو بھی آجاتے ہیں جن کی ریڑھیاں ٹریکٹرٹرالی پرلاد کر عملہ لے جاتاہے اس کے علاوہ بندروڈ پر کئی مرغیوں کی دکانیں بھی ہیں جن کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ صحت وصفائی کاخاص خیال نہیں رکھتے ‘اوربندروڈ پربھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں یوں لگتاہے کہ جیسے ان سے کوئی پوچھنے والانہیں ہے شہریوں نے ڈی سی او بہاول پورسے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا