لاول بھٹوزرداری جلدہی بہاول پورکادورہ کریں گے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوکے جدیدمنشور اورمحترمہ بے نظیربھٹوکے فلسفہ کی روشنی میں عوام کوریلیف دیاجائے گا خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ

بہاول پور( ) بلاول بھٹوزرداری جلدہی بہاول پورکادورہ کریں گے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوکے جدیدمنشور اورمحترمہ بے نظیربھٹوکے فلسفہ کی روشنی میں عوام کوریلیف دیاجائے گا ان خیالات کااظہار خان محمدحسین آزاد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ‘ممبرفیڈرل کونسل سینٹرل کمیٹی پی پی پی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کادورہ سرائیکی بیلٹ’جنوبی پنجاب نہایت کامیاب رہا پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں عوام کواس کی امنگوں کے مطابق insentive دیاجائے گا جس میں مہنگائی غربت بے روزگاری کوختم کرکے سوئی گیس بجلی پیٹرول کی قیمتوں کوعوامی سطح پر لایاجائیگا اسی طرح آٹا گھی گوشت دالیں اشیاء صرف سستے داموں میں عوام کو فراہم کی جائیگی کسانوں کاشتکاروں کو زمین کامالک اورمزدوروں کوکارخانوں میں حصہ دار بنایاجائیگا انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے بچوں کواعلی تعلیم کے لئے ملک سے باہر بھیجاجائیگا انہوں نے مزید کہاکہ سیدیوسف رضاگیلانی سینئروائس چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی اوراحمدمحمود صدرجنوبی پنجاب کی قیادت میں عوام کی معاشی حالت بہتربنائی جائے گی اورآئندہ الیکشن میں پی پی پی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر بلاول بھٹوزرداری کووزیراعظم پاکستان بنایاجائیگا ۔