معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک بہتر علاج کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (ستلج نیوز)
معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک بہتر علاج کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی
پاکستان کے معروف اداکارعمر شریف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش اورشدید علیل ہیں،
عمر شریف موزی مرض میں مبتلا ہیں جسے شوکت خانم کے سینئر ڈاکٹرز نے لاعلاج قراردیا ہے،
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس مرض کا بہتر ین علاج امریکہ میں ہے،
عمر شریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،
وفاقی و صوبائی حکومتیں عمر شریف کے امریکہ میں علاج کے لئے فوری انتظامات کریں