مہنگائی اور بیڈ گورننس نے کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے انتخابات پی ٹی آئی سے چھین لئے۔ عوام نے ن لیگ کو ووٹ دے کر مستقبل کا اشارہ دے دیا

بہاول پور( ) مہنگائی اور بیڈ گورننس نے کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے انتخابات پی ٹی آئی سے چھین لئے۔ عوام نے ن لیگ کو ووٹ دے کر مستقبل کا اشارہ دے دیا۔ پاکستان کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں سے پنجاب میں سابق حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے واضح اکثریت حاصل کر لی پنجاب کے دیگر بورڈز کی طرح بہاولپور کے عوام نے بھی ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ بہاولپور کی 5 وارڈز میں سے 3 پر ن لیگی امیدوار کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والوں میں را عبدالخالق پرہار۔ عبد المالک پرہار ۔سید محمد علی شامل ہیں جبکہ مسز شازیہ رحمانی اور اکبر چنڑ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی ٹی آئی کے ریحان بن جاوید اور اختر چوہان کامیاب ٹھہرے ۔ ووٹرز نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی بیڈ گورننس اور مہنگائی پر سخت تنقید کی اور اس کے رد عمل میں حکومتی جماعت کے خلاف ووٹ دیا