نہر ٹوٹنے پر میٹرو پولیٹن کی کاروائی، مکینوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا

بہاول پور( )نہر ٹوٹنے پر میٹرو پولیٹن کی کاروائی، مکینوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ریاض الجنہ ہاسنگ سکیم کے قریب سے گزرنے والی نہر میں ایک شگاف پڑگیا۔ جس سے بعد ازاں نہر کے کنارے ٹوٹ گئے اور نہر کا پانی قرب و جوار کے علاقوں میں پھیل گیا۔ جس سے متعدد مکانات کے گرد پھیلے پانی نے تالاب کی صورت اختیار کر لی۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آ فیسر میاں اظہر کی سربراہی میں چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض، رمضان جھبیل، اور ادارہ کے دیگر عملہ نے دن رات ایک کر کے حالات پر کنٹرول ، علاقہ مکینوں کو نقصان سے بچانے کے علاوہ شگاف بھی بند کر دیا ہے، چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض کے مطابق مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ان مشکل حالات میں انتظامی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن وڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، چیف کارپوریشن آ فیسر میاں اظہر،چیف سینیٹری انسپکٹر ملک ریاض، رمضان جھبیل اور ادارہ کے دیگر ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے جاتے تو علاقہ مکینوں کا بھاری مالی و جانی نقصان ہو سکتا تھا۔