وزیراعظم نے مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ ملک اصغر جوئیہ

وزیراعظم نے مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت کم کرنا بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے ضلعی صدر ملک اصغر جوئیہ۔ سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یوسف سومرو اور عدیل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک اصغر جوئیہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک زبردست پیکج دیا جس میں پٹرول کی قیمت 10 روپے کم کی گئی۔
بجلی کا فی یونٹ 5 روپے تک کم کیا گیا۔
پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے 30 ہزار روپے ماہانہ کا اعلان بھی کارنامے سے کم نہیں ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے عوام کو دئیے گئے ریلیف پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر یوسف سومرو نے کہا کہ ایسے حکمران نصیب سے ملتے ہیں جو انتہائی برے حالات میں بھی اپنے لوگوں کو ریلیف فراہم کرتے ہیں۔ عدیل اسلم نے کہا کہ عمران خان نے جو کام کیا ہے اسے تاریخی کارنامہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے گریجوئیٹس نوجوانوں کی تکلیفوں کا احساس کرتے ہوئے انہیں ماہانہ بنیاد پر 30 ہزار روپے کا انٹرنشپ دینے جیسا لائق تحسین فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کو غریبوں کا بھی اتنا ہی احساس ہے اسی لئے احساس پروگرام شروع کیا اب اس میں دو ہزار روپے کا مزید اضافہ کر دیا