وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طا لب علموں کی کو ئی فکر نہیں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ

بہاول پور( ) وزیر اعظم عمران خان عوام کے ساتھ گھنائو نے کھیل میں مصروف ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طا لب علموں کی کو ئی فکر نہیں وہ سرکاری جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں ان خیالات کااظہارصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ نے گذشتہ روز لاہورمیں سابق ایم پی اے وسینئر نائب صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ بہاول پور فوزیہ ایوب قریشی سے ملاقات کے دوران کیا ایوب قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے راناثناء اللہ نے کہاکہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 6روپے فی یونٹ کا اضافہ کر کے 5روپے فی یونٹ کمی کا جھا نسہ دیا ہے اس طرح پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے لیٹرکمی کر کے ایل پی جی کی قیمت میں 27روپے فی کلواضافہ کر کے عوام کا مذاق اڑایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے مقابلہ میں خود احتجاج شروع کر دیا ہے جو ایک انہونی ہے حکمران عوام کو ریلیف کی بجائے ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طا لب علموں کی کو ئی فکر نہیں وہ سرکاری جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ملک میں الٹی گنگا بہا نے میں مصروف ہیں عوام مررہے ہیں اوریہ لوگ سرکاری خرچ پر جلسے جلوس کر نے میں مصروف ہیں ۔راناثناء اللہ نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کو ڈھونگ قراردیا اورحکومت سے مستعفی ہو نے مطالبہ کیا۔