وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا

بہاول پور( )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ملک بھر کے ساڑے پچیس سو سے زائد امتحانی مراکز میں بیک وقت امتحانات شروع ہو چکے ہیں تین مارچ تک بیک و قت امتحانات ہوں گے ہزاروں کی تعدادمیں علما و عالمات پورے ملک میں امتحانی عمل کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں چاروں صوبوں میں صوبائی دفاتر میں امتحانی امور کیلئے کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں اضلاع و ڈویژنل سطح پر مرکزی قائدین صوبائی نظما و اراکین و مسلین امتحانی سنٹرزکا وزٹ کررہے ہیں۔ضلع بھاولپور میں شعبہ کتب کے مفتی عطا الرحمن اور شعبہ حفظ کے مولانا مفتی محمد مظہر اسعدی نے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا 200 سے زیادہ امتحانی عملہ کی نگرانی میں ہونیوالے شعبہ حفظ و شعبہ کتب کے امتحانات پر اطمینان کا اظہا رکیا۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس وقت پورے ضلع بھاولپور میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات انتہائی پرسکون اور پر امن ماحول میں ہورہے ہیں ضلع بھاولپورمیں 20امتحانی سنٹرز شعبہ حفظ اور 19 امتحانی مراکز شعبہ کتب کیلئے قائم کئے گئے ہیں 3107طلباوطالبات نے شعبہ کتب اور 1920 طلبا وطالبات شعبہ تحفیظ کاامتحان دے رہے ہیں قاری محمداسلم ایڈووکیٹ نے کہا وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات شعبہ حفظ کے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ شعبہ کتب کے امتحانات مورخہ تین مارچ بروز جمعرات صبح 8سے شام4بجے تک ہوں گے انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات ملک بھر کی طرح بھاولپور میں بھی پر وقار ماحول میں منعقد ہورہے ہیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس کا امتحانی نظام عصری اداروں کیلئے قابل تقلید ہے