پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کے ہنگامی اجلاس کاانعقاد’ ایم ایس بی وی ایچ ظالمانہ ‘تضحیک آمیز رویہ کوترک کریں صدرعاصم محمو

بہاول پور( ) پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کے ہنگامی اجلاس کاانعقاد’ ایم ایس بی وی ایچ ظالمانہ ‘تضحیک آمیز رویہ کوترک کریں صدرعاصم محمودتفصیل کے مطابق پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا اجلاس میں رات کے ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ رات گیارہ بجے ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ عدنان ولسن سویپر ورکر کو ڈیوٹی کے بعد درختوں پر لگائی گئی لائیٹنگ کی نمودو نمائش کے لئیے کٹنگ کرانے کاکہتے اور جس کے بعد اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ نیچے آ گرا اور اسے بیہوشی کی حالت میں ایمر جنسی لے جایا گیا جس کے بعد ایمرجنسی والوں نے بھی جلد از جلد اسے ڈسچارج کرکے علاج کئیے بغیر گھر بھیج دیا صدر محمد عاصم محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر خدانخواستہ اسکی ڈیتھ ہو جاتی یا وہ ابھی ڈسیبل ہو جائے اس کا زمہ دار کون ہوگا جبکہ یے کام صبح بھی ہو سکتا تھا اور یے کام ھے بھی مالیوں کا لہزا ہم پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا سخت سے سخت نوٹس لیں اور ایم ایس بی وی ایچ اس ظالمانہ طرز عمل کو ترک کریں اور تضحیک آمیز رویہ کو ترک کریں سپورٹ سٹاف کی تزلیل کا باعث مت بنیں