پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کے اجلاس کاانعقاد

بہاول پور( ) پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کے اجلاس کاانعقاد ‘ عدنان ولسن سویپر ورکر کے حوالے صدر محمد عاصم محمود کی زیر قیادت پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن بی وی ایچ کا اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکریٹری آصف نواز بلوچ چیرمین مشتاق کھوکھر سمیت تمام کابینہ اراکین نے شرکت کی اجلاس میں عدنان ولسن سویپر ورکر کی موجودہ صحت پر بات چیت کی گئی عدنان ولسن کی طبیعت کے حوالے سے کابینہ اراکین نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسکے بعد ایم ایس بی وی ایچ کی تمام صورتحال پر اہلخانہ سے معذرت اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے یقین دہانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ یہ عمل خوش آئند ہے صدر محمد عاصم محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ اپڈیٹ کے مطابق عدنان ولسن کو گیارہ kv کی لائن سے جھٹکا لگا شکر ھے کہ اسکا پاں پھسلا اور وہ گرگیا بصورت دیگر بڑے نقصان کی بھی توقع کی جا سکتی تھی اسکے بعد ایم ایس بی ای ایچ کا اہلخانہ سے معذرت کرنا بھی قابل ذکرامرہے اور ہم امید کرتے ہیں مستقبل میں ایم ایس بی وی ایچ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے کام کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور اپنے مثبت رویے سے ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔