پریس کلب بھاولپور ، الیکشن کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے رٹ دائر

بہاول پور( ) پریس کلب بھاولپور رجسٹرڈ کے الیکشن میں ووٹر لسٹ میں سرکاری ملازم کا ووٹ شامل کرکے الیکشن کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے کی گئی رٹ کے بعد موجودہ صدر اور جنرل سیکریٹری کی نااھلی کے حوالے سے بھی رٹ دائر ھائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ڈائریکشن جاری کردی 6 ہفتوں میں قانون اور رولز پر عمل کرتے ھوئے فیصلے کا حکم تفصیل کے مطابق سابق صدر پریس کلب و امیدوار برائے سیٹ مجلس،عاملہ الیکشن 2022 توصیف بھٹی کی جانب سے الیکشن 2022 کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ رٹیں دائر کی گئیں ہیں پہلی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ھے کہ الیکشن 2022 کی ووٹر لسٹ میں جانتے بوجھتے ایک سرکاری ملازم کو ووٹر بنایا گیا جو کہ قانونی و آئینی طور پر ممبر پریس کلب بننے یا ووٹر بننے کا اھل ھی نہیں تھا جسکے بارے میں چیرمین الیکشن کمیٹی پریس کلب 2022 کوآگاہ کیا گیا لیکن کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا جسکے نتیجہ میں الیکشن رزلٹ کے مطابق،پٹیشنر سمیت گروپ کے تین امیدواران برائے مجلس عاملہ ایک ووٹ کے فرق سے ھار گئے اگر یہ جعلی سرکاری ووٹ نہ ڈالا جاتا تو تینوں ھارے ھوئے امیدوار جیت سکتے تھے لہزا اس متنازعہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ھیں جبکہ دوسری رٹ میں توصیف بھٹی نے موقف اختیار کیا گیا،کہ موجودہ صدر پریس کلب نے سال 2018 میں بطور صدر پریس کلب اور موجودہ جنرل سیکریٹری پریس کلب نے سال 2021 میں بطور جنرل سیکریٹری پریس کلب بھاولپور رجسٹرڈ آئین پریس کلب کی دفعہ 14 اور دفعہ 15 کی خلاف ورزی کی ھے جسکے تحت یہ دونوں الیکشن لڑنے کے اھل نہیں تھے اسکے باوجود انہوں نے الیکشن 2022 میں الیکشن لڑا اسکے حوالے سے چیرمین الیکشن کمیٹی کو تحریری طور پر مطلع بھی کیا گیا لیکن کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا رٹ میں استدعا کی گئی کہ اس متنازعہ الیکشن 2022 کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر ھائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر بھاولپور کو 6 ہفتوں میں قانون و رولز کے مطابق فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ھیِں۔