پنجاب بیت المال’سرائیکی شاعرکوماہانہ راشن پیکج دیاگیا

بہاول پور( ) پنجاب بیت المال’سرائیکی شاعرکوماہانہ راشن پیکج دیاگیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پنجاب بیت المال کے زیراہتمام دستک ویلفیئرفاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محمدآصف نے سوشل ویلفیئرآفیسر یوسی ڈی پراجیکٹ میڈیم نورالعین کے ہاتھوں سرائیکی وسیب کے شاعرامرت جوگی کوماہانہ راشن پیکج دیاگیا اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر نورالعین نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئرصاحب ثروث افراد اورپنجاب بیت المال کے تعاون سے غریبوں کی مالی امدادکاسلسلہ جاری رہے گا نیز معروف سرائیکی شاعر امرت جوگی کامالی امدادکاکیس پنجا ب بیت المال میں ریفرکردیاگیاہے اس موقع پر کامران کاظمی’ محمداعظم خان بھی موجودتھے ۔