چوہدری سجاد امجد خان کو مسلم لیگ لائیرز فورم پنجاب میں اہم ترین زمہ داری سونپ دی گئی

بہاول پور( ) چوہدری سجاد امجد خان کو مسلم لیگ لائیرز فورم پنجاب میں اہم ترین زمہ داری سونپ دی گئی ۔ چوہدری سجاد امجد خان جن کا تعلق ہائیکورٹ بہاولپور سے ہے اور ریٹائرڈ سیشن جج چوہدری محمد امجد خان(مرحوم ) کے بیٹے اور بہاولپور کے سینئر وکلا میں شمار ہوتا ہے کو مسلم لیگ کی قیادت نے 3 سال کے لیئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لائیرز فورم( پنجاب ) کے عہدہ کے لیئے منتخب کیا ہے ، یاد رہے ان کو دوسری بار پنجاب میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ میاں حمزہ شہباز شریف نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور بعد ازاں نوٹیفیکیشن جاری کیئے گئے ۔ اس موقعہ پر چوہدری سجاد امجد خان نے کہا رب کریم کے فضل و کرم کے بعد پارٹی کی اعلی قیادت جن میں چوہدری نصیر احمد بھٹہ صاحب صدر مسلم لیگ لائیرز فورم پاکستان ، رانا ظفر اقبال صاحب صدر مسلم لیگ پنجاب شامل ہیں کا ان پر یہ اعتماد ہے کہ انہوں نے 2 دہائی سے زائد انکی پارٹی سے والہانہ محبت اور انکی خدمات کو سراہا۔