ڈاکٹر خالد محمود ارائیں نے انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز ڈاکٹر خالد محمود ارائیں نے انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے میں پولیو ٹیموں کا کر دار بہت اہم ہے۔ انسداد پولیو ٹیمیں قومی جذبے سے سر شار ہو کرکام کریں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی جانب سے ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کے امور کا معائنہ کیا۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کے موقع پولیو ٹیم ممبران سے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کو روک کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔اس سلسلہ میں انسداد پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کیا جائے۔