ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وہاڑی(ستلج نیوز) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو مو ثر اور کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں انسدادڈینگی سر گرمیوں کو مزید تیز کیا جائے انسداد ڈینگی ٹیمیں متحرک ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ان ڈور اور آؤ ٹ ڈور سرولنس میں بہتری لائی جائے جو ہڑوں، تالابوں، زیر تعمیر عمارتوں، ٹائر شاپس، قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات و ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی بھی دی جائے تاکہ مچھر کی افزائش نسل نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ اگر کہیں ڈینگی لاروا ملے بھی تو اسے فوری تلف کیا جائے ڈینگی معاملے میں کوتاہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں بھی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے اگر کسی بھی سرکاری دفتر میں سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہو ا تو اس کے ہیڈ کے خلاف کاروائی کی جائے گی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروے کی روک تھام کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہر فرد سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہو ں نے مزید کہا کہ مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام میں محکمہ صحت اور ڈینگی ٹیموں کی محنت قابل ستائش ہے انسداد ڈینگی ٹیمیں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں تاکہ ڈینگی سے بچا جاسکے۔ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت انسداد ڈینگی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انسداد ڈینگی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا تاکہ صحت مند معاشرے کا حصول ممکن ہو سکے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر بتایا کہ ایک ہزار 483ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان تمام کو باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے گزشتہ ہفتے 135ڈینگی لاروا کے سیمپل اکٹھے کئے گئے جن میں سے 100کو عام آنکھ سے چیک کیا گیا جو کہ ڈینگی لاروا کے نہیں تھی اور 35سیمپل کو لیبارٹری چیکنگ کیلئے بھیجوایا گیا ہے اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال،سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، یونیسیف کے ای پی آئی اوورسائٹ کنسلنٹ چوہدری محمد حسین، ڈبلیو ایچ او کے ڈویژنل آفیسر ای پی آئی ڈاکٹر شوکت علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، یونیسیف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ کمیو نیکشن سپورٹس آفیسر بلال احمد، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی ایل جی سعدیہ جعفر،سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف اور دیگر افسران موجود تھے۔