کمیونیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایک دفعہ بھی حکومتی تجربات کی زد میںمحکمہ بلڈنگ (ایم اینڈ آر) کو ختم کر کے محکمہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن بنانے کا پروپوزل ۔

بہاول پور( )کمیونیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایک دفعہ بھی حکومتی تجربات کی زد میںمحکمہ بلڈنگ (ایم اینڈ آر) کو ختم کر کے محکمہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن بنانے کا پروپوزل ۔ چار ایس ایز کو ڈائریکٹر بنایا جائے گا جو لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان ریجن میں کام کریں گے۔ موجودہ 14 ایکسین بلڈنگز (ایم اینڈ آر) میں سے 8 کو ان ریجنز میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (ہائی وے) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (بلڈنگز) تعینات کیا جائے گا۔ ہر زون میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے۔ بقیہ 6 ایکسین بلڈنگز (ایم اینڈ آر) کو ایس ای بلڈنگز کے ساتھ ایکسین (ہیڈ کوارٹر) بنایا جائے گا۔ موجودہ 30 ایس ڈی او بلڈنگز (ایم اینڈ آر) کو ان سب ڈویژنز میں ایس ڈی او بلڈنگز بنایا جائے گا جہاں بلڈنگز کنسٹرکشن کی پہلے سے سب ڈویژن موجود نہیں ہے۔ بلڈنگز ایم اینڈ آر کے کلیریکل / مینٹینینس سٹاف کو متعلقہ بلڈنگز کنسٹرکشن ڈویژن میں پوسٹ کیا جائے گا۔اسی طرح موجودہ چار ایس ای ہائی وے گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور اور ملتان کو ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹو (گریڈ 19) بنایا جائے گا۔ موجودہ بارہ ایکسین ہائی وے (ایم اینڈ آر) میں سے چار کو ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا جائے گا جو ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹو کے ساتھ کام کریں گے۔ باقی آٹھ ایکسین ہائی وے (ایم اینڈ آر) کو ہائی وے سرکل میں بطور ایکسین ہائی وے ہیڈکوارٹر تعینات کیا جائے گا۔ ایس ڈی او ہائی وے (ایم اینڈ آر) کی سینتیس پوسٹس کو ان تحصیلوں میں ہائی وے کنسٹرکشن سب ڈویژن بنا دیا جائے گا جہاں پہلے سے ہائی وے کنسٹرکشن سب ڈویژن موجود نہیں ہے۔ ہائی وے (ایم اینڈ آر) کے سٹاف (بیلدار، میٹ، انسپکٹر وغیرہ) اور مشینری کو متعلقہ ہائی وے کنسٹرکشن ڈویژن کے حوالے کر دیا جائے گا۔ محکمہ ایم اینڈ آر کے پاس جو سکیمیں چل رہی ہیں، وہ متعلقہ ہائی وے کنسٹرکشن سب ڈویژن کو سونپ دی جائیں گی۔