کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں لیگی امیدواروں کی جیت پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (سٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں لیگی
امیدواروں کی جیت پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد کے متن کے مطابق ایوان کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔یہ ایوان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے ورکز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جہنوں نے انتھک محنت کی۔حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ”ووٹ کو عزت دو“کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے
یہ ایوان پرامن اور شفاف الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے: