گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حالیہ ظالمانہ اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (سٹاف رپورٹر)گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حالیہ ظالمانہ اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
قراردادمسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی
جمع شدہ قرارداد کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور پر ایک بار پھر فاقہ زدہ عوام مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھانے پر مجبور ہو گئی،
حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے غریب کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا،
تین سالوں میں حکمرانوں کی کمزور اور ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بد حال ہو چکے ہیں،
حکومت کو مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام سے فرصت نہیں۔
حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہی ہوا ہے۔عوام پر مسلط کردہ اٹا چینی پیٹرول مافیاز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے