ہاول وکٹوریہ ہسپتال شعبہ ای این ٹی سے سماعت کے عالمی دن کے موقع پر واک کی گئی

بہاول پور( ) بہاول وکٹوریہ ہسپتال شعبہ ای این ٹی سے سماعت کے عالمی دن کے موقع پر واک کی گئی اس موقع پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کہ پروفیسر ڈاکٹر عاصم شفیق نے کہاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سماعت کا عالمی دن منایا جارہا ہے سماعت کے عالمی دن پر لوگوں کو یہ پیغام ہے بچوں کو اور بڑوں کو سماعت کا کوئی بھی مسئلہ ہو فورن سپیشلسٹ ڈاکٹر سے رابطہ کریں اوراتائیوں کے پاس نہ جائیں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا واک میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی واک این ٹی شروع ہو کر میڈیکل کالج تک اختتام پذیر ہوئی۔