ہسپتالوں کے خطرناک ویسٹ کی غیر قانونی خریدو فروخت اور ری سائیکنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

بہاول پور( )ہسپتالوں کے خطرناک ویسٹ کی غیر قانونی خریدو فروخت اور ری سائیکنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع۔سیکرٹری ماحولیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنصر عباس سیال کے چھاپے ،انسپکٹرمحمد علیم ساگر نے دوران چیکنگ یزمان میں ہاسپٹل ویسٹ منیجمنٹ رولز کی خلاف ورزی پر 8 ہسپتالوں اور دو کباڑخانے کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔:اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عنصر عباس سیال نے کہا کہ ہسپتالوں کے فضلہ سے خطرناک بیماریوں کے پھیلائو کا خدشہ ہے اس لیے ضلع بھر کے ہسپتال انتظامیہ ہاسپٹل ویسٹ کو مناسب اور محفوظ طریقہ سے تلف کرئے ۔انہوں نے کہا کہ فضلہ کی تلفی اور اس سے محفوظ رہنے کی مہم 10 دن جاری رہے گی۔