یزمان روڈ نزدنون ہاوس روڈ انتہائی خستہ حال’ ڈھکن کے بغیر مین ہول’شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامنا’ اصلاح احوال کامطالبہ

بہاول پور( )یزمان روڈ نزدنون ہاوس روڈ انتہائی خستہ حال’ ڈھکن کے بغیر مین ہول’شہریوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامنا’ اصلاح احوال کامطالبہ تفصیل کے مطابق مکینوں ڈاکٹرریاض’ عثمان منظور’ محمداسلم’ حاکم اقبال ‘خورشیداحمد’بلال احمدودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یزمان روڈ نون ہاوس’ پنجاب بنک کے قریب سڑک انتہائی خستہ حال کاشکارہوچکی ہے جگہ جگہ گڑھے اوربغیرڈھکن کے مین ہولز شہریوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں شہریوں نے بتایا کہ اس صورت حال میں آمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے اورمتعددباراعلی حکام کودرخواستیں دی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ سڑک پر ٹف ٹائلز اورمین ہولز پرڈھکن لگانے کامطالبہ کیا