اللہ آبادکالونی میں گٹرابل پڑے، عملے نے پانی گلیوں میں چھوڑدیا، لوگوں کے مکان متاثرہونے لگے

بہاول پور(ستلج نیوز) اللہ آبادکالونی میں گٹرابل پڑے، عملے نے پانی گلیوں میں چھوڑدیا، لوگوں کے مکان متاثرہونے لگے،راہگیروں کوشدیدمشکلات کاسامنا، اہل علاقہ کاکمشنر،ڈپٹی کمشنر بہاولپورسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق آئے روزاللہ آبادکالونی گلی نمبرایک میں گٹرلائن بندہوجاتی ہے جس سے گٹرکاپانی باہرنکلناشروع ہوجاتاہے جبکہ کارپوریشن کاعملہ لائن کوچالوکرنے کی بجائے پانی ایک گٹرسے دوسرے گٹرمیں منتقل کردیتے ہیں اورمسئلے کاحل نکالنے کی بجائے فرضی کاروائیاں کرکے چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے گٹرابل رہے ہیں اورپانی گلیوں میں چھوڑدیاگیاہے جس سے ایک طرف راہگیروں کوگزرنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے تو دوسری طرف لوگوں کے مکان متاثرہورہے ہیں جبکہ گنداپانی گلیوں میں کھڑے رہنے سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جوکہ ڈینگی کے پھیلا ئوکاسبب بن سکتاہے۔ علاقہ مکینوں اویس احمد قرنی، یونس ندیم، اورنگزیب، نیاز ودیگرنے بتایاکہ سینیٹری ورکرشوکت سیوریج کے مسئلے کوحل کرنے کی بجائے فرضی کاروائیاں کرکے غائب ہوجاتاہے۔ انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بہاولپورسے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر معاملے کانوٹس لیاجائے اور سیوریج لائن کوچالوکرنے کیلئے عملہ کوسخت ہدایات دی جائیں۔