ایمفی تھیٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف کمیونٹی براڈکاسٹ آر،ٹی وی اینڈفلم کی جانب سے دستاویزی فلموں کی نمائش

بہاول پور(ستلج نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغدادالجدید کیمپس میں حال ہی میں تعمیر کیے جانے والے اسٹیٹ آف آرٹ ایمفی تھیٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف کمیونٹی براڈکاسٹ آر،ٹی وی اینڈفلم کی جانب سے دستاویزی فلموں کی نمائش کا شاندار ایونٹ منعقد کیا گیا۔ان دستاویزی فلموں میں خواب سے تعمیر تک،رائزنگ آئی یو بی اور ڈیجیٹل بائیوگرافی آف انجینئر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب شال تھیں۔ان ویڈیوز میں جامعہ اسلامیہ کی گزشتہ تین مہینوں میں ہونے والی تعمیروترقی،نئے اساتذہ کی تقرریوں،ملازمین کی ترقیوں،طلباء اور اساتذہ کی بین الصوبائی تناسب میں بہتری،ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کی کارکردگی اور مختلف طلباء سوسائٹیز کے قیام سے جامعہ میں ہونے والی غیر معمولی بہتری کے حوالے سے تیار کی جانے والی ویڈیوز آرکائیو پیش کی گئیں۔ان ویڈیوز میں جامعہ میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے،کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت،نرسنگ کالج،شمسی توانائی کا منصوبہ،ایمفی تھیٹر،نئے کلاسزاور لیبارٹریوں پر مشتمل تدریسی بلاک تھے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیزی سے تعمیر ہونے والی 4نئی عمارات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب اور بیگم وائس چانسلرمحترمہ رابعہ اطہر تھے۔اس موقع پرپرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنویداختر، پروفیسرڈاکٹر جاویدحسان چانڈیو،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز،پروفیسرڈاکٹر جواداقبال،ڈین فیکلٹی آف مینیجمنٹ سائنسز،پروفیسرڈاکٹرمحمداقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈ اینوائرمنٹ،پروفیسرڈاکٹرمحمدامجد،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،پروفیسرڈاکٹرروبینہ بھٹی،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز،پروفیسرڈاکٹرشازیہ انجم،ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسرڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی،ڈین فیکلٹی آف لائ،پروفیسرڈاکٹرحسین طاہر،ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ،پروفیسرڈاکٹرخالدمنصور،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز،رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرمعظم جمیل،ڈائریکٹرآئی ٹی وسٹوڈنٹس افئیرزرضوان مجید،ڈائریکٹراکیڈمکس ڈاکٹر مکشوف احمد،ڈائریکٹرپریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزاد احمد خالد،ڈائریکٹرایلومینائی افئیرزڈاکٹراظہرحسین،سینئرایلومینائی مسعودصابر،سابق صدرپریس کلب بہاولپور نصیراحمد ناصر،سی پی او دعامرزا،سینئر میڈیا پرسن محمد فاروق،اینکر پرسن و کالم نگار منیزے معین اور سینئر رائٹر و پروڈیوسرقیصر فاروق شریک تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں دستاویزی فلموں کی تیاری پر ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شہزادرانااور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب کے میزبان ڈاکٹر محمدشہزاد رانانے دستاویز ی فلموں کی تیاری اور تقریب کی رونمائی میں خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔