ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن سید محمد طارق بخاری کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس

بہاول پور( )ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن سید محمد طارق بخاری کی زیر صدارت کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول، زرعی کھادوں کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں فراہمی، شوگر کین کرشنگ سیزن 2021-22ء کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات، احساس راشن رعایت پروگرام، کورونا وائرس کی صورتحال، کورونا وائرس ویکسینیشن مہم ریسرچ ایوری ڈور کمپیئن فیز تھری (RED Campaign III) کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات، ڈیجیٹل گرداوری، دیہی مراکز مال کا قیام، پانی کے نرخوں کی وصولی، ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی رفتار اور ڈویژن بھر کے دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد فیصل عطائ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، محکمہ زراعت سے محمد شفیق، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان، ڈی او انڈسٹریز زبیر عباسی، ڈائریکٹر ایگریکلچر جمشید خالد سندھو، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض احمدسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔