بہاول پورپولیس پینشن برانچ’کانسٹیبل مرحوم کی بیٹی عرصہ دوماہ سے بغرض پینشن دفترکے چکرلگانے پرمجبور

بہاول پور( ) بہاول پورپولیس پینشن برانچ’کانسٹیبل مرحوم کی بیٹی عرصہ دوماہ سے بغرض پینشن دفترکے چکرلگانے پرمجبور’ عملہ ٹال مٹول سے کام لیکر پریشان کررہاہے مہنگائی کے دورمیں گذراوقات انتہائی مشکل ہے فیملی پینشن جاری کی جائے یہ بات غلام اصغر ولدالہی بخش مرحوم ریٹائرکانسٹیبل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرے والد جوریٹائرڈپولیس کانسٹیبل پنجاب پولیس بہاول پور27-5-2021 کووفات پاگئے سائل کی حقیقی بہن جوکہ غیرشادی شدہ ہے مسمات آسیہ بی بی کی فیملی پینشن کے کاغذات پینشن برانچ دفترپولیس بہاول پورجمع کردیئے تھے لیکن دو ماہ سے کاغذات بغرض پینشن خزانہ بھیجنے کے دفتر میں وکے ہوئے ہیں سائل کئی باردفترکے چکرلگاچکاہے لیکن عملہ ٹال مٹول سے کام لیکر ہمیں پریشان کررکھاہے مہنگائی کے دورمیں گذراوقات بہت مشکل ہے ان حالات میں استدعاکی جاتی ہے کہ میری ہمیشرہ کی فیملی پینشن کی فائل باتصدیق خزانہ بھیجے تاکہ میری بہن پینشن حاصل کرکے اپناگذارہ کرسکے