خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر ابوبکریونیورسٹی فیسوں میں غیرمعمولی اضافے کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے

بہاول پور( )خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی فیسوں میں غیرمعمولی اضافے کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔یونیورسٹی فیسوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فیسیں دیگر سرکاری جامعات کے مقابلے میں کم ہیں۔ فیسوں میں اضافہ 5سال قبل 2016میں کیا گیا تھا جس کی بنا پر موجودہ اضافہ نا گزیر ہے۔ طلباکی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی وجہ یونیورسٹی انفرنسٹکچر، لیبارٹریوں ، عمارات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور ایئر کنڈیشنڈ کی فراہمی کی مد میں اخراجا ت ہوئے۔ اسی طرح یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کا دائرہ 50کلومیٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے ۔ان تمام وجوہات کی بنا پر فیسوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وظائف اور مالی امداد کی مد میں طلباء وطالبات کو سالانہ خطیر رقم فراہم کر رہی ہے اور سال 2020-21میں تقریبا 14,000طلباء وطالبات کو 70 کروڑ سے زائد وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے پر یقین کرنے کی بجائے فیسوں کے شیڈول کے حوالے سے شعبہ خزانہ سے رجوع کریں اور اسی طرح مالی امداد اور وظائف کے لیے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔