خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل اور خودمختار بنانے کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے توصیف مقبول مہر

بہاول پور(ستلج نیوز ) وطن عزیز میں خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل اور خودمختار بنانے کے لیے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کااظہار توصیف مقبول مہر ‘ذولقرنین عباس’سید توقیر ‘ ادارہ کی سربراہ بشری انجم کا ‘گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے دورے کے موقع پرکیا ٹیوٹا کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں کو نکھار کر ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے بہاولپورخواتین میںبے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان کو نکھار کر نا صرف خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے بلکہ خواتین کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے بعد بھرپور مواقع بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں ۔۔معزز مہمانوں کے دورہ کے موقع پر۔ان کو بہاولپور ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ کے ذریعے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کے مختلف۔فن پارے بھی دکھائے گئے ۔۔جن میں مختلف قسم کی پینٹنگ۔ کشیدہ کاری۔۔۔ہینڈی کرافٹس۔کھانا پکانے اور سجاوٹ کے نت نئے طریقے۔پھولوں کی سجاوٹ کے نئے انداز۔۔ میک اپ کے جدید طریقوں سمیت علاقائی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے خواتین کی شبانہ روز محنت سے تیار ہونے والے مختلف پہناوے بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔