سمہ سٹہ ریلوے جنگشن ریلوے کالونی’اے آئی این کاوزٹ’6سرکاری کوارٹرز قابضین سے واگزار کرالئے

بہاول پور( ) سمہ سٹہ ریلوے جنگشن ریلوے کالونی’اے آئی این کاوزٹ’6سرکاری کوارٹرز قابضین سے واگزار کرالئے’ریلوے یونین کاصدربھی قابضین میں شامل’ شہریوں کی نشاندہی پر کاروائی کی گئی اے آئی این یاسررفیق کی میڈیاسے گفتگو’تفصیل کے مطابق اے ای این لودھراں یاسررفیق نے عوامی شکایات پرکامیاب کاروائی کرتے ہوئے سمہ سٹہ میں قابض سرکاری کوارٹرز کو واہ گزار کرا کر سیل کر دیا،زرائع کے مطابق عرصہ دراز سے سرکاری کواٹرز کو ملازمین نے اپنے نام پر الاٹ کراکے سول لوگوں کوماہانہ کرائے پردیئے ہوئے تھے اے آئی این یاسر رفیق نے سخت ایکشن لیتے ہوئے چھ کواٹرزنمبر144 ای ایف /275ای ایف /ایس 23ایبی/ ایس 21اے/ 242ایشامل ہیں واگزار کرا کر ماہانہ ریکوری بھی ڈال کر گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچایاہے ان کو ریلوے ملازمین شبیر احمد بکس پورٹرانڈر لوکو فورمین/کیرج معاون نوید انڈر ہیڈ ٹی ایکس آر/ محمد حسین چوکیدار انڈر آئی او ڈبلیو سمہ سٹہ /گینگ مین عامر انڈر پی ڈبلیو آئی اور ریلوے پریم یونین ڈویژن ملتان کے صدر رانا شریف کے بیٹے کاشف شریف سگنل معاون انڈر سگنل انسپکٹر سمہ سٹہ نے ریلوے کوارٹرز پرائیویٹ لوگوں کو ماہانہ کرایہ پر دے کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے یاسر رفیق اے ای این لودھراں نے عملے کے ساتھ آ کر سمہ سٹہ میں کاروائی کا آغاز کیا اور ریلوے کو مزید نقصان سے بچانے میں کردار ادا کیا کوارٹرز سول پبلک کے استعمال میں پائے گئے جن کا رینٹ ریلوے ملازمین لے رہے تھے اور یہ پریکٹس عرصہ دراز سے جاری تھی کو واہ گزار کرا کر سیل کر دیا گیا باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل ہونے والے کواٹرز میں ریلوے یونین کا صدر رانا شریف بھی قابض تھا کاروائی کے دوران شہریوں کی نشاندھی پر موصوف یونین صدر رانا شریف کو کوارٹر کو بھی سیل کیا گیا اور انکی ریکوری کے لیے بھی ڈی ایس ملتان کو تمام تر فارمیلٹی پوری کر دی گئی شہریوں نے ڈی ایس ریلوے اور اے آئی این کو خراج تحسین اورمسرت کااظہارکیا